اپنی شہرت اور تھوڑے فائدے کے لیے ملک سے دشمنی نہ کریں

 



ہم پاکستانی باکمال قوم جوشِ اور جذبے سے بھرپور لیکن عقل سے پیدل جذباتی قوم کوئی بھی مسئلہ ہو چھوٹا ہو یا بڑا سوشل میڈیا پے ایسے چھلانگیں لگاتے ہیں اور الٹے سیدھے ٹویٹ لکھ لکھ کر پوسٹ کیے جاتے ہیں اور کہیں بھی ہم نہں سوچتے کے ہمارے پوسٹ کیے ہوئے مواد کہیں ہمارے ہی ملک کے خلاف استعمال نہ ہوجائیں کہیں اِسکا نقصان خود ہم تک ہی نہ آجائے ایک دن لیکن ہماری قوم ہمیشہ اندھا دھند صرف وقتی اور ذاتی فائدے کو دیکھتے ہوئے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غلط ہیش ٹیگز کا استعمال کرتی ہے اور غلط الفاظ کا استعمال کرتی ہے وہی آخر میں ہمارے لیے نقصان کا باعث بنتے ہیں اگر آپ انکو سمجھانے کی بات کرو تو کہتے ہیں ہم غلط کے خلاف آواز اٹھا رھے ھیں جب کے آواز اٹھانا انکا مقصد کم ہوتا ہے زیادہ مقصد اپنا ذاتی فائدہ چند لائک چند ریٹویٹ اور کچھ کمنٹس کے لیے ہم اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے مستقل پاکستان کے خلاف جانے والا مواد پوسٹ کر رہے ہوتے ہیں ایک چھوٹی سی مثال لاہور مینار پاکستان پے ہونے والا واقعہ جس پر ایک ہفتے سے زیادہ سوشل میڈیا پے ٹرینڈز کیے گئے اور ایک ہفتہ اس واقعے کا واویلا کرتے رہے اور جب اس واقعے کی انکوائری ہوئی تو کیس کا رخ تبدیل ہوگیا پوری دنیا میں ہم خود اس واقعے کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے ابھی ایک اور بم بلاسٹ کا واقعہ کراچی والا ہر بندہ ہیش ٹیگ لگا کر ٹویٹ کر رہا ہے کے جی بہت افسوس ہوا واقعہ ہوگیا ابھی اس وقت ملک میں اؤ ائ سی کا اجلاس ہورہاہے ہے پوری دنیا کی توجہ پاکستان پر ہے پاکستان کے سیکورٹی کے معاملات اور ٹوئٹر پے کراچی بلاسٹ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ہر کوئی اندھا دھند ہیش ٹیگ کا استعمال کر رہا ہے آج 41 سال کے بعد او ائ سی کا اجلاس ہورہاہے ہے پاکستان میں ایک ذرا سی ہماری کوتاہی اس کو خراب کر سکتی ہے ہم اس طرح سے دشمن کا مقصد پورا کر رہے ہیں اپنے ہی ہاتھ سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رھے ہیں اپنے چھوٹے سے مفاد یہ اپنی کم علمی کم عقلی کی وجہ سے ہوش کریں اور خود اپنے ملک کو اپنے ہاتھوں سے نقصان نہ دیں 

تحریر پے اپنے رائے ضرور دیں۔

تحریر

ام سلمیٰ


Twitter handle 

@umesalma_

Comments

  1. اللہ پاک پاکستانی قوم کو ھدایت دے اپنا اور ملک پاکستان کےمفاد کے بارے میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دے۔آمین یا رب العلمین

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular Posts